ایمرسن کالج کی تاریخ میں فرسٹ آنے والے پہلے مسلم طالب علم

عبدالرحمن خان بلوچ سابق چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی بقضائے الہی وفات پا گئے – اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

تحریر: عبدالحکیم ملک

منیجنگ ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن

Abdul Hakeem Malik
عبدالرحمن خان بلوچ کا تعلق ضلع مظفرگڑھ کے قصبہ وسندےوالی سے تھا وہ مظفرگڑھ ہائی سکول سے سب سے پہلے مسلمان تھے جنہوں نے میٹرک کے امتحان میں پنجاب بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ایمرسن کالج ملتان میں بھی ایف ایس سی کےامتحان میں سب سے پہلے مسلمان کی حیثیت سے پنجاب بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا-
اس وقت کے وزیر تعلیم مغربی پاکستان جناب سردار عبدالحمید خان دستی صاحب نے جلسہ تقسیم اسناد کے دوران بلوچ صاحب کی قابلیت سے مرعوب ہو کر ان کی مزید تعلیم میں معاونت کی اور انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے انجینئرنگ کی ڈگری امتیا ز سے حاصل کی-
عبدالرحمن بلوچ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر ایک عرصہ تک سیکرٹری تعمیرات و مواصلات حکومت پنجاب تعینات رہے-انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز بطور اسسٹنٹ انجنئیر پی ڈبلیو ڈی سے کیا اور پھر ترقی کرتے ایگزیکٹو انجینئر اور سپرنٹنڈ نگ انجنئیر کے عہدے پر پہنچے اور پھر اپنی خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر وہ بہت عرصہ چیف انجینئر ہائی وے پنجاب ہا ئ وے تعینات رہے-
وہ نہایت محنتی ، وطن پرست اور محب وطن اور غریب پرور انسان تھے انہوں نے اپنے علاقہ کے ہر خاص و عام کے اپنے مقدور بھر مدد جاری رکھی اور آج سینکڑوں خاندان ان کی مرہون منت اپنے باعزت روزگار کمارہے ہیں- وہ اپنے وطن اپنے سرائیکی وسیب سے غیر معمولی پیار کرنے والے افسر تھے جس نے کبھی بھی کسی بھی فورم پر سرائیکی لہجے کو نہ چھوڑا اور ہمیشہ وہ سرائیکی میں بات کرنے سے فخر محسوس کرتے تھے-مرحوم ادب نواز اور لطیف حس مزاح کے مالک تھے -اور دنیا کے طول وعرض میں سیاحت کا تجربہ بھی رکھتے تھے-
وہ اورنگزیب بلاک نیو گارڈن ٹاؤن لاہور میں ایک عرصے سے مقیم تھے ان کا جسد خاکی آج ان کے آبائی گاؤں وسندےوالی میں لایا گیا اور ان کی نماز جنازہ 28 نومبر بروز سنیچر ادا کی گئی تھی اور آج دعئے مفرت کے کئے رسم قل خوانی وسندےوالی ہائ وے ریسٹ ہاؤس میں ادا کی گئی-
محکمہ تعمیرات و مواصلات پنجاب ہائئ اور بلڈنگز اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے انجنئرز اور سٹاف اور علاقہ کے معززین اور عبدالحکیم ملک منیجنگ ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن گلوبل کینیڈا نے مرحوم عبدالرحمن بلوچ صاحب کے وفات حسرت آیات پر اظہار افسوس کیا ہے- اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے امین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے- آمین-

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *